سوشل میڈیا پر کیمیکل ڈور ، پتنگوں کی فروخت کا انکشاف
مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش ، پو لیس روکنے میں ناکام
فیصل آباد (عبدالباسط سے) شہر میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود موت کا کھیل دوبارہ عروج پر پہنچ گیا، گلے پر ڈور پھرنے اور بلندی سے گرنے کے باعث کئی شہریوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات سامنے آنے کے باوجود مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جانے لگی۔ دوسری جانب بااثر اور ہائی پروفائل تعلقات کے حامل عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی چرخیوں کی غیر قانونی فروخت جاری رکھنے کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پتنگ بازی، پتنگ سازی اور اس سے متعلقہ سامان کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کو مبینہ طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مقامات پر کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے ، جس کے باعث اس خطرناک کاروبار کی روک تھام ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ممنوعہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز فوری کارروائیاں کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments