امانت رکھوائے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی خوردبرد

امانت رکھوائے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی خوردبرد

جنت بی بی نے ملزموں کے پاس مویشی رکھوائے تھے ، مقدمہ د رج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کی بنا پر امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی خوردبرد کرلئے گئے ۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں جنت بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کے پاس قریبی تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی بطور امانت رکھوائے گئے تھے ۔ جو ملز موں نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...