پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار

 پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف  کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ایک کلو 740 گرام چرس برآمد کرلی۔

گزشتہ رات چوکی انچارج نیو سبز منڈی اے ایس آئی عدنان مغل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سدھار بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مہران ولد یوسف سکنہ رشید آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 360 گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ سدھار کے قریب دوسری کارروائی کے دوران ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1380 گرام چرس برآمد کی گئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...