رکشوں میں تصادم، 8 سالہ بچی جاں بحق، 5 افراد زخمی
دیشا ندیم موقع پر ہی جاں بحق ،بلقیس، نومی، اشفاق، حیدر اور علی زخمی ہوئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وریام روڈ پر دو موٹر سائیکل رکشوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 331 ج ب (اٹھوال) کے قریب دو موٹر سائیکل رکشے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں چک نمبر 393 ج ب کی رہائشی 8 سالہ بچی دیشا ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ بلقیس، نومی، اشفاق، حیدر اور علی شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments