رائے انجم اقبال انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) رائے ایاز اکبر چیئرمین شورکوٹ پریس کلب و ممبر ضلعی امن کمیٹی، رائے محمود امجد، رائے قمر شاہین مرحوم اور رائے انور خالد مرحوم کے بھائی رائے انجم اقبال بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ عثمانیہ پارک شورکوٹ سٹی میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافی برادری، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلاء، پولیس افسران اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments