حقیقی کامیابی کیلئے تقویٰ اور خدمتِ خلق کو شعار بنانا ہوگا:پیر آصف رضا قادری

 حقیقی کامیابی کیلئے تقویٰ اور خدمتِ خلق  کو شعار بنانا ہوگا:پیر آصف رضا قادری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی کے لیے معاشرے میں رواداری اور تعمیری سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔

خلوصِ نیت، تقویٰ اور خدمتِ خلق کو شعار بنانا ناگزیر ہے ۔ دنیا عارضی قیام گاہ جبکہ آخرت دائمی ٹھکانہ ہے ، اس لیے ہر ذی شعور انسان کو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات آخرت کی تیاری کے لیے صرف کرنے چاہئیں۔ وہ ضلعی صدر مولانا عادل رضا قادری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گفتگو کر رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...