پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی و فنی تربیت کے تعاون پر اتفاق

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی و فنی تربیت کے تعاون پر اتفاق

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی تعاون، فنی تربیت، ثقافت و ورثے کے تحفظ اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے اور برطانیہ کے ووکیشنل ٹریننگ سرٹیفکیٹس کے حصول میں پاکستانی نوجوانوں کی معاونت کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 2 ہزار ادارے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر سکھانا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ووکیشنل ٹریننگ سرٹیفکیٹس کے حصول میں تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...