کسٹمز ویلیوایشن کیسز پر سماعتیں سوموار سے شروع :چیئرمین ایف بی آر

کسٹمز ویلیوایشن کیسز پر سماعتیں سوموار  سے شروع :چیئرمین ایف بی آر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے۔۔۔

 کہ لاہور کے تاجروں کیلئے کسٹمز ویلیوایشن معاملات کی سماعت کیلئے آئندہ پیر سے خصوصی ہیرنگ روم فعال کردیا جائیگا جسکے بعد لاہور کے امپورٹرز کو کیسز کی پیروی کیلئے کراچی نہیں جاناپڑے گا۔ ایکسپورٹرز کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کلیمز کے مسائل حل اور ادائیگیوں میں تاخیر کم کرنے کیلئے نیا آن لائن نظام دسمبر تک فعال ہوجائیگا ،دستاویزات آن لائن جمع کرانے ، پراسیسنگ اور ریفنڈ کلیمز کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹانے کی سہولت دی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...