انتظامی یونٹس کی تشکیل آئین کے تحت ہونی چاہیے ، منعم ظفر
محدود وسائل کے باوجودماں،بچے کی صحت کے مراکز کو بہتر بنا رہے ہیںہمارے منتخب نمائندوں کی کارکردگی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بہتر ہے
کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لانڈھی نمبر 5 میں قائم مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر اور ٹاؤن کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا مؤقف واضح ہے کہ انتظامی یونٹس کی تشکیل اور اختیارات کی تقسیم آئینی فریم ورک کے تحت ہونی چاہیے، جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود شہر کے 9 ٹاؤن میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹراور ماں اور بچے کی صحت کے مراکز کو بہتر بنا رہے ہیں،جماعت اسلامی محدود وسائل میں کام کر سکتی ہے تو پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت جو تمام وسائل و اختیارات پر قابض ہے کیوں نہیں کر سکتی؟ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام سے وصول کیا جانے والا ٹیکس اسی شہر پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کو عوامی خدمت کے میدان میں مقابلے کی دعوت دیتی ہے۔ ہمارے منتخب نمائندوں نے اپنے ٹاؤنز میں جو عوامی خدمت کی ہے ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر بھی گزشتہ 18 سال میں ایسی خدمت نہیں کر سکیں۔منعم ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت 18 سال سے برسرِ اقتدار ہے ، لیکن پیپلزپارٹی نے اپنے ہی میئر کو اختیارات سے بھی محروم رکھا ہے ۔ یہاں تک کہ صفائی کے اختیارات بھی میئر کے پاس نہیں ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں ہی انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کی تشکیل کی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments