سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا کی اپ گریڈیشن کا کام جاری

سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا کی اپ گریڈیشن کا کام جاری

بیرونِ ملک سے درآمد شدہ جدید فلڈ لائٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی خصوصی دلچسپی سے سپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا کی تقریباً 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت اسٹیڈیم میں بیرونِ ملک سے درآمد شدہ جدید فلڈ لائٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے ، جس کے لیے لاہور سے 7 رکنی خصوصی ٹیم سرگودھا پہنچ چکی ہے ۔ اب تک 30 فلڈ لائٹس نصب کی جا چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 80 فلڈ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ منصوبے میں شائقین کے بیٹھنے کے لیے شیڈز کی تعمیر، اسٹیڈیم کے اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی و تنصیب، پینٹ ورک اور پویلین کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہے ۔ اپ گریڈیشن کے ان اقدامات سے سپورٹس اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جس سے کھلاڑیوں کو شام اور رات کے اوقات میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں اور مقابلوں کے انعقاد کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ،سرگودھا کے کھلاڑیوں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس اسٹیڈیم کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور اسے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...