سکھر : آئی بی اے یونیورسٹی میں ڈپلوما پروگرام کی 15 ویں تقریب

سکھر : آئی بی اے یونیورسٹی میں ڈپلوما پروگرام کی 15 ویں تقریب

شعبہ کمپیوٹر سائنس کی جانب سے اہتمام، وی سی کاپیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور

سکھر(ڈسٹرکٹ ڈیسک)آئی بی اے یونیورسٹی میں 3D اینیمیشن اور ویژول ایفیکٹس کے ڈپلومہ پروگرام کی 15ویں تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس کا اہتمام اسکول آف اینیمیشن، شعبہ کمپیوٹر سائنس کی جانب سے کیا گیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قمر الدین کھنڈ نے اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں عالمی سطح پر بڑھتے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تعلیمی، سیکھنے اور صنعتی تقاضوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں خصوصی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوان فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عالمی تخلیقی معیشت میں ابھرنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اختتامی کلمات میں پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ نے تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے میں مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنی تکنیکی مہارتوں میں مزید بہتری لانے ، مضبوط پیشہ ورانہ پورٹ فولیوز تیار کرنے اور پائیدار پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے بین الاقوامی فری لانسنگ اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب کا ایک اہم حصہ Final Warning: A Future at Risk کی نمائش تھی، جو موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ڈپلومہ پروگرام کے طلبہ کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ ایک اینیمیٹڈ دستاویزی فلم ہے ۔ تخلیقی منظرکشی، سائنسی آگاہی اور مؤثر کہانی کے ذریعے اس منصوبے میں موسمیاتی تبدیلی کے دور رس اثرات، بروقت اقدامات اور ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...