شعبہ صحت میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر معاہدہ
فیصلہ سازی ، طبی عملے کی معاونت اور خدمات کی فراہمی کومؤثر بنانے میں مدد ملے گی
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے نیشنل اے آئی ہب برائے ماں ، نومولود اور بچوں کی صحت نے آفس آف اے آئی پنجاب حکومت کیساتھ ایم اویو پر دستخط کر دیئے ۔ معاہدے کا مقصد صوبے میں صحتِ عامہ کی ترجیحات اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے ۔اس شراکت داری کے ذریعے پنجاب میں مصنوعی ذہانت سے متعلق حکومتی اقدامات کو لمز کی تحقیقی صلاحیتوں اور عملی تجربے سے منسلک کیا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت کے ایسے عملی استعمالات پر توجہ دی جائیگی جو صحت کے نظام میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے ، طبی عملے کی معاونت اور سرکاری شعبے میں خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے میں مدد دے سکیں ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، مشیر وزیراعلیٰ برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار، سیکرٹری آفس آف اے آئی پنجاب احمد رجوانہ، لمز کے پرووسٹ اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق جدون اور نیشنل اے آئی ہب برائے ماں ، نومولود اور بچوں کی صحت کی ڈائریکٹر اور پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر مریم مصطفیٰ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments