ریٹائرڈ کانسٹیبل کے اعزاز میں پروقار تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے ریجنل پولیس آفس میں تعینات ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد رفیق کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو، ڈی ایس پی آر آئی بی خالد حسین تارڑ، اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی سمیت دیگر افسران و عملہ نے شرکت کی،آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کانسٹیبل محمد رفیق کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ ملازم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یادگار کے طور پر اعزازی شیلڈ پیش کرکے انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments