ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
چیئرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد امین اعوان اور ممبران ناصرالدین جبار چٹھہ،رانا شاہد فاروق خان، چودھری عامر منیر باگڑی، پرویز عابدہر ل ایڈووکیٹس کے مطابق الیکشن کا عمل مقررہ تاریخوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی8دسمبر تا10 دسمبر ، لسٹ آویزاں امیدوار 11دسمبر ،اعتراضات و جانچ پڑتال 12دسمبر، واپسی کاغذاتِ نامزدگی 13دسمبر ہونگے ۔ اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 15دسمبر کو چسپاں کی جائیگی۔ الیکشن کا انعقاد 10جنوری 2026 بروز ہفتہ ہو گا ۔