رضائی،کمبل اور گرم کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
سر دی بڑھنے پر بازاروں میں رش ، مانگ بڑھنے پر دکانداروں نے نرخ بڑھا دئیے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم سرما کا آغاز ہو تے ہی رضائی،کمبل اور گرم کپڑوں کی مانگ بڑھ گئی، قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ خریداری کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں ‘مارکیٹوں اور لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ۔ گرم کپڑوں کی خریداری بڑھنے پردکانداروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور لندا بازاروں میں سویٹر‘ کوٹ‘جیکٹ ‘ٹوپیوں ‘دستانوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں40سے 60 فیصد ،رضائی اور کمبل میں20فیصد تک اضافہ کر دیاگیا ۔