الیکٹرک بسوں کا منصوبہ تاخیر کا شکار، عوام میں بے چینی بڑھ گئی
کئی مہینے گزرنے کے باوجود افتتاح کیا جا سکا اور نہ ہی بسوں کے روٹس کا تعین
جوہرآباد (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت خوشاب میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تاحال شروع نہ ہو سکا۔ کئی مہینے گزرنے کے باوجود نہ افتتاح کیا جا سکا اور نہ ہی بسوں کے روٹس کا تعین ہو پایا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پڑوسی اضلاع سرگودھا اور میانوالی میں یہ جدید سہولت فراہم کی جا چکی ہے ، مگر خوشاب کے باسی اس سہولت سے محروم ہیں۔علاقہ مکینوں نے منتخب نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو صرف دعوؤں پر نہ رکھیں، بلکہ بسوں کی تعداد، روٹس اور رکاوٹوں سے متعلق اصل حقائق واضح کریں اور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔