پولیس نے گمشدہ معمر خاتون کو گھر پہنچا دیا،گھریلو خراب حالات دیکھ کر مالی مدد،راشن فراہم

پولیس نے گمشدہ معمر خاتون کو  گھر پہنچا دیا،گھریلو خراب حالات  دیکھ کر مالی مدد،راشن فراہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال قائم کر دی تفصیل کے مطابق چک 43 شمالی کی رہائشی گلزارہ بی بی، بیوہ لالہ، عمر تقریباً 85 سال دن کے وقت گھر سے نکلیں اور راستہ بھول گئیں۔۔۔

 تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کو تلاش کیا اور بحفاظت ان کے گھر پہنچایاگھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان کے گھر میں کوئی کمانے والا مرد موجود نہیں،اس کی صرف ایک بیٹی ہے جو نابینا ہے اور اس کے دو چھوٹے بچے ہیں ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ان کے لیے راشن کا انتظام کیا اور مالی امداد بھی فراہم کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں