خوشاب پولیس کی تمام توانائیاں جرائم کے خاتمے پر مرکوز ہیں، ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی
جوہرآباد (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس جرائم کے خاتمے ، مجرمان کی سرکوبی اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہے۔۔۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ضلع خوشاب کو کرائم فری بنانے کا خواب ضرور پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کی فضاء موجود ہے ، جس کے باعث کوئی بھی قانون شکن قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او نے کہا کہ اس باہمی اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔