سیکرٹری صحت کے ہسپتالوں اور نئی کیتھ لیب کے دورے
ملازمین کے رجسٹر حاضری اور ہسپتال کے وارڈ اور کمرہ جات کو چیک کیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب نے گزشتہ روز واں بھچراں ہسپتال کا اچانک وزٹ کیا۔ انہوں نے تمام ملازمین کے رجسٹر حاضری اور ہسپتال کے وارڈ اور کمرہ جات کو بھی چیک کیا۔ وارڈز اور کمرہ جات میں صفائی کی ابتر صورت حال پر اظہار برہمی کیا انہوں نے ادویات کے سٹور اور سٹاک کو بھی چیک کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے مسائل دریافت کیے ۔ بعد ازاں سیکرٹری صحت پنجاب نے میانوالی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نئی قائم شدہ کیتھ لیب کا دورہ کیا ۔سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ویژن کے تحت میانوالی میں جاری صحت عامہ کے منصوبوں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔