ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ، ظفر اقبال کلیار
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ھم حادثات سے بچ سکتے ہیں ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ۔۔۔
ان خیالات کا اظہار کلورکوٹ کے بوائز گریجویٹ کالج میں ڈی ایس پی ظفر اقبال کلیار نے کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین حکومت عوام کے فائدے کے لیے بناتی ہے اور بطور پاکستانی ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم سب ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔