ن لیگ کا جلسہ ، پبلک ٹرانسپورٹ غائب ، مسافر خوار ہوتے رہے
تتلے عالی(نامہ نگار )ن لیگ کے جلسہ کے با عث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ،مسافر خوار ہوتے رہے ۔
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کی وجہ سے گاڑیوں کو کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچانے کیلئے پابند کرنے کے باعث گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پرپبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی جس کے باعث مسافر خوار ہوتے رہے۔ ،موٹر سائیکل رکشے وآٹو رکشے مسافروں کو گوجرانوالہ،شیخوپورہ،کامونکے ،نوشہرہ ورکاں لے جانے کیلئے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے رہے ۔