کنیکٹ ٹو سیف سٹی:فیچر کے ذریعے 53ہزار شہریوں کارابطہ
لاہور(کرائم رپورٹر )سیف سٹی اتھارٹی کے جدید فیچر \\\"کنیکٹ ٹو سیف سٹی\\\" کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔
اس فیچر کے ذریعے متعدد سنگین نوعیت کے واقعات میں بروقت پولیس رسپانس ممکن ہوا اور کئی کیسز فوری طور پر حل کیے گئے ۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق پبلک سیفٹی ایپ میں شامل اس فیچر کے ذریعے 53 ہزار 945 شہریوں نے اب تک سیف سٹی سے براہِ راست رابطہ کیا، جبکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ویڈیو فیچر کے ذریعے 770 شہریوں نے مختلف واقعات کے لائیو شواہد ریکارڈ کرائے ۔فیچر کے تحت موصول ہونے والی لائیو ویڈیوز پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے متعدد مواقع پر فوری کارروائیاں کیں۔