فنڈز جاری ، 3600گلیوں میں پی سی سی ڈالنے کافیصلہ

فنڈز جاری ، 3600گلیوں میں پی سی سی ڈالنے کافیصلہ

پی سی سی ڈلوانے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر ایل ڈی اے کو تفویض

لاہور (شیخ زین العابدین)شہر کی 3600 گلیاں اب مکمل طور پر تعمیرِ نو کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔ واسا کی جانب سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بنیادی کام مکمل ہوتے ہی پی سی سی ڈلوانے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر ایل ڈی اے کو تفویض کر دی گئی ہے ۔واسا نے ڈیپازٹ ورک کے تحت 10 ارب روپے ایل ڈی اے کو منتقل کر دیے ہیں، جس کے بعد ایل ڈی اے نے منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے کوالیفائیڈ فرموں سے ٹینڈرز طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فنڈز کی دستیابی کے بعد اب پی سی سی ورک کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے مرحلہ وار پلاننگ پر کام جاری ہے ۔لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3600 گلیوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے بنیادی کام مکمل ہونے کے بعد پی سی سی ڈالا جائے گا اور یہ پورا عمل چھ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ منصوبے کے تمام مراحل کی براہ راست نگرانی کرے گا۔واسا کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل اس پی سی سی ورک کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا 78 ارب روپے سے شہر کا سیوریج اور واٹر سپلائی انفراسٹرکچر اپ گریڈ کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں