جنرل ہسپتال سے جعلی خاتون ڈاکٹر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے رشوت وصول کر رہی تھی، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سونیا بی بی ڈاکٹر نہیں ہے ۔ملزمہ سونیا بی بی چک منگلا میر پور خاص کی رہائشی ہے ،وہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کراتی تھی، ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اب تک ڈاکٹر بن کر شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے۔