گجرات24:گھنٹے میں 1538 ٹر یفک چالان ‘43افراد کیخلاف مقدمات
گجرات(سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹریفک پولیس گجرات ان ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف بلاتفریق وامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹے میں 1538افراد کے چالان جبکہ 43 کیخلاف مقدمات کااندراج کیاگیا۔
،دوران کاررو ائی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل چلانے والوں کے 987چالان کیے ،ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے37 چالان ہوئے ،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے 50 چالان،کالے رنگدار شیشے استعمال کرنیوالی گاڑیو ں کے53چالان ہوئے ،اوورلوڈنگ گاڑیوں کے 10چالان، کم عمرڈرائیورز کے 66 چالان کرتے ہوئے انہیں سخت وارننگ بھی دی گئی ۔