ایپکا عہدیداروں کی نئے ڈی سی وہاڑی سے ملاقات، مبارکباد
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی، جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر سمیت دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی۔۔
اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی اور جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی تعیناتی اہلِ وہاڑی کے لیے ایک خوشگوار ثابت ہو گی۔