فائرنگ کے واقعات،سکیورٹی گارڈ سمیت 2افرادزخمی

فائرنگ کے واقعات،سکیورٹی گارڈ سمیت 2افرادزخمی

زخمیوں میں اورنگزیب ، ذیشان شامل، دونوں کو نشتر منتقل کردیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بی زیڈ پولیس کے مطابق زکریا ٹاؤن 35 نمبر گلی سے جودت خان نے اطلاع دی کہ سکیورٹی گارڈ اورنگزیب نے گلی میں کھڑے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی، تو نامعلوم ملزموں نے سکیورٹی گارڈ اورنگزیب پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ فائرنگ سے گولی اورنگزیب کے دائیں بازو پر لگی، جسے فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسی دوران صدر جلالپور پولیس کو اختر نے اطلاع دی کہ ذیشان علی کو نامعلوم ملزموں نے گولی مار کر زخمی کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں