تاجروں کے مطالبات حل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ

تاجروں کے مطالبات حل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے، حنیف عباسی، یاسر الیاس ودیگر کی ملاقات،مشاورت پر اتفاقمحمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی وفد بھی ملا،پانی شعبہ میں بہتری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر نمائندگان نے ملاقات کی جس میں شہر کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر رابطوں اور باہمی مشاورت کا میکنزم بنانے پر اتفاق، تاجر برادری کے جائز مطالبات کو حل کرنے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز کے ساتھ مارکیٹس اور کمرشل مراکز کے اپ گریڈیشن پلان میں متعلقہ مراکز کی تاجر برادری کو بھی شامل کیا جائیگا۔ دریں اثنا محمد علی رندھاوا سے جمعہ کو فرانسیسی ادارہ برائے ترقی، اے ایف ڈی کے وفد نے ملاقات کی جس میں پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کہا کہ ایک جامع فیز یبلٹی سٹڈی کے تحت اسلام آباد میں پانی کے مختلف منصوبوں کا تیکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیکر آ غاز کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں