کبیروالا:پنجاب کالج سپورٹس گالا میں مقابلے ، ٹرافیاں تقسیم
دس سے زائد گیمز ، پنجاب لائنز کی بہترین کارکردگی،چیمپئن ٹرافی نام کیطلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن ، انتظامیہ کی پیشہ ورانہ تیاری کوخراج تحسین
جودھ پور(نمائندہ دنیا)پنجاب کالج کبیروالا میں دو روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا،سپورٹس ڈے کو چار ہاؤسز، پنجاب ٹائیگر، پنجاب لائنز، پنجاب سٹالین اور پنجاب ایگل میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان ہاؤسز کی قیادت بالترتیب پروفیسر رئیس اقبال، پروفیسر عاقب سہیل، پروفیسر یاسر امین اور پروفیسر طارق عارف کے سپرد تھی جنہوں نے اپنی ٹیموں کی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔دس سے زائد گیمز میں دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب لائنز نے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔مہمان خصوصی ڈی ایس پی کبیروالا منور گجر اور اسسٹنٹ کمشنر رانا عامر لیاقت تھے ۔ انہوں نے سپورٹس ایونٹ کو سراہا اور کہا کہ طلبہ کی جسمانی تربیت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو بہترین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔پرنسپل پروفیسر خالد حسین نے کہا پنجاب کالج ہمیشہ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہے کیونکہ یہ سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد، قیادت اور کردار سازی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایونٹ کی مجموعی کامیابی میں اکیڈمک کوآرڈینیٹر محمد طلحہٰ کا کردار مرکزی رہا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔