ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے گزشتہ روز مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔۔۔
، انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ناکہ بندی کو مزید مؤثر بنانے، ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔