عالمی یوم معذوراں پر گورڈن کالج راولپنڈی میں تقریب کاانعقاد

عالمی یوم معذوراں پر گورڈن کالج راولپنڈی میں تقریب کاانعقاد

اساتذہ و خصوصی طلبہ کی شرکت، ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے گئے بہتر تربیت سے خصوصی بچے ملک، معاشرہ کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتے،مقررین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عالمی یوم معذوراں پر گزشتہ روز جوبلی ہال گورڈن کالج راولپنڈی میں ایک تقریب منعقد کی گئی، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فوزیہ خورشید سابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب تھیں۔ تقریب کی صدارت شمائلہ خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی نے کی۔ خصوصی طلبا و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز، سپیشل ایجوکیشن اداروں کی اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بہتر تربیت، معیاری سہولیات، ہنرمند اساتذہ اور محبت بھرا ماحول دیا جائے تو یہ ملک اور معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شمائلہ خان نے کہا ان بچوں کو خوداعتمادی، عزتِ نفس اور خودمختاری دینے کی ضرورت ہے۔ دیگر شرکا میں رابیل پیرزادہ ، شاہد احمد میمن، عبدالمنان، ڈاکٹر حنا نور، ملک شاہد مسعود شامل تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں