ڈسکہ :چور حویلی کا تالا توڑ کر مرغے ،مرغیاں اور بطخیں لے گئے
ڈسکہ(نامہ نگار )نامعلوم چور حویلی کا تالا توڑ کر مرغے ،مرغیاں اور بطخیں چرا کرلے گئے ۔
تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے محمد رزاق نے حویلی میں مرغیاں ،مرغے اور بطخیں رکھی ہو ئی تھیں ،گزشتہ رات نامعلوم افراد تالا توڑ کر مرغے مرغیاں اور بطخیں چوری کر کے لے گئے ،صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔