پھالیہ:سکول ٹیچر کی بیوہ کا 13سال بعد پنشن کا مسئلہ حل

پھالیہ:سکول ٹیچر کی بیوہ کا  13سال بعد پنشن کا مسئلہ حل

پھالیہ (نامہ نگار)ایڈوائزر صوبائی محتسب ریجنل آفس منڈی بہاؤالدین آصفہ گل نے 13سال بعد بیوہ کا پنشن کا مسئلہ حل کر ا دیا۔

 اکاؤنٹ آفس نے بیوہ کے نام 26لاکھ 10ہزار روپے کا چیک جاری کر دیا۔ گورنمنٹ سیکنڈری سکول مانگٹ کے ایس ایس ٹی ٹیچر محمد نواز کا 2012میں انتقال ہو گیا ، بیوہ شائستہ نواز نے پنشن کیلئے متعلقہ محکمہ کو درخواست دی ، بیوہ 13سال تک پنشن کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر لگاتی رہی ، شائستہ نواز نے صوبائی محتسب عائشہ حامد اورایڈوائزر ریجنل آفس منڈی بہاؤ الدین آصفہ گل کاشکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں