پیپلز پارٹی اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہی :رانا محمود اشرف
ڈسکہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما و امیداور حلقہ این اے 73ڈسکہ رانا محمود اشرف نے کہا ہے۔
کہ پیپلز پارٹی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے پنجاب کے لوگوں نے ہر سیاسی جماعت کو آزما کر دیکھ لیا لیکن پیپلز پارٹی کو پنجاب نے کبھی بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومت کرنے کا موقع نہیں دیا وعدہ کرتا ہوں کہ اگر پنجاب کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا تو مایوس نہیں کرینگے۔ اور جو ترقی کی منازل اس وقت سندھ طے کررہا ہے وہی ترقی پنجاب کے عوام کو بھی ملے گی۔