ڈسکہ :چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

ڈسکہ :چوری ڈکیتی کی وارداتوں  میں متعدد شہری لٹ گئے

ڈسکہ ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔

حسان احمد کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ آڈھا سٹاپ کے قریب تین ڈاکوئوں نے 17ہزار روپے ،موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور گھڑی چھین لی ۔ میانوالی بنگلہ میں میڈیکل سٹورمیں گھس کر 2 ڈاکوئوں نے محمدنعمان سے80ہزارروپے چھین لئے ، جامکے چیمہ کے قریب 2ڈاکوئوں نے محسن علی سے 26 ہزار300 روپے اور موبائل فون چھین لیا ، لوہارانوالہ پلی کے قریب اطمینان علی اور عمر فاروق سے 3ڈاکوئوں نے 8ہزار 500روپے لوٹ لئے ، وڈالہ سندھواں مسجد کے باہر سے عبدالرحیم کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں