ریاستی جبر سے تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا :حسن نشاط گھمن
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سنٹرل پنجاب تحریک انصاف حسن نشاط گھمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا عمران خان کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے آج بھی ہیں۔
اور آگے بھی رہیں گے ظلم وناانصافی سے مسائل حل نہیں بلکہ کشیدگی بڑھتی ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف جاری ریاستی جبر نا انصافی اور کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی ایک محب وطن اور جمہوری جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جس کے کارکن جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں مگر انہیں بلا جواز مقدمات اور گر فتاریوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔