ہوائی فائرنگ کی ویڈو وائرل سی پی او کا نو ٹس، ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ کی ویڈو وائرل  سی پی او کا نو ٹس، ملزم گرفتار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہوائی فائرنگ کی ویڈو وائرل ہونے کا معاملہ،پولیس نے ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ہوائی فائرنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیاجس پر تھانہ گکھڑ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم ریحان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی کسی صورت اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والے شر پسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں