میانوالی بنگلہ :میڈیکل سٹور پر ڈاکہ مزاحمت پر فائرنگ ،نوجوان زخمی

میانوالی بنگلہ :میڈیکل سٹور پر ڈاکہ   مزاحمت پر فائرنگ ،نوجوان زخمی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )دو ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور مالک سے رقم چھین لی، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر شدیدزخمی کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق موضع میانوالی بنگلہ کے نعمان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ کزن اویس کے ہمراہ اپنے میڈیکل سٹور میں موجودتھاکہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گھس آئے اور انہیں اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر 80ہزار روپے چھین لئے ، اویس نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں