رزق حلال کمائیں ،سوداورناجائز ذرائع آمدن سے گریز کریں:دائود رضوی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال مسلمان کی شان ہے۔
اور اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت رکھی ہے ، قرآن وحدیث میں رزق حلال کی بڑی اہمیت بیان کی گئی ہے بحثیث مسلمان ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم رزق حلال کمائیں اور سود و ناجائز ذرائع آمدن سے گریز کریں اسی میں برکت اور مال کی فراوانی ہے ۔ پنجگانہ نماز کی ادائیگی روزانہ سورۃ واقعہ کی تلاوت، درود وسلام پڑھنے سے بھی رزق میں برکت ہوتی ہے۔ لہذا خود بھی اور بچوں کو بھی وظائف کا عامل بنائیں۔