ڈی پی او گجرات کی دیہی مرکز صحت دولت نگر میں کھلی کچہری

ڈی پی او گجرات کی دیہی مرکز  صحت دولت نگر میں کھلی کچہری

گجرات (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت گجرات میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے دیہی مرکز صحت دولت نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو فوری احکامات جاری کئے اور شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں