گجرات:رضاکاروں کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں آ گاہی ریلی
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس نورالعین کی ہدایات پر رضاکاروں کے عالمی دن پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
سروس انڈسٹری گجرات میں سیمینار منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سٹاف نے شرکت کی۔ سیمینار میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ اسد اﷲ بھی موجود تھے ۔سیمینار کے بعد آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے کی۔ اس موقع پر ورکرز کی آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی گئی جبکہ شہر کے نمایاں مقامات پر پینافلیکس بھی آویزاں کیے گئے ۔