حکومت بلدیاتی اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے :امتیاز بریار

 حکومت بلدیاتی اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے :امتیاز بریار

کالے قوانین کیخلاف پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کرینگے :امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025غیرجمہوری اور بلدیاتی نظام کو بے اختیار کرنے کا کالا قانون ہے جسے مسترد کرکے با اختیار بلدیاتی وشہری حکومت کے نظام کو بحال کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز بریار نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت کی چیمپئن پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے حقیقی جمہوری کردار کو کم کر کے بلدیاتی اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت غیر جمہوری طرز پر یوسی ناظم کو عوام کے ووٹوں سے منتخب کرنے کو گوارہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی منتخب کردہ جمہوری نمائندوں سے خوف زدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب حکومت کے ان کالے قوانین کے خلاف پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کریگی۔اس حوالے سے سیالکوٹ میں ان کالے قوانین کے خلاف 7دسمبردوپہر ایک بجے چوک علامہ اقبال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں