مچھلی منڈیوں میں رش،قیمتیں 50فیصد تک بڑھ گئیں

 مچھلی منڈیوں میں رش،قیمتیں 50فیصد تک بڑھ گئیں

سیلاب کی تباہ کاریوں ،مختلف امراض اوروجوہات کی وجہ سے مچھلی کی پیداوار میں کمی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی گوجرانوالہ کی بڑی مچھلی منڈیوں میں بیوپاریوں کا رش، گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، مچھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے پر گوجرانوالہ ڈویژن کی85کے قریب مچھلی منڈیوں میں بیوپاریوں کا رش اور خریدوفروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ گوجرانوالہ، قادرآباد،کوٹ ہرا،حضرت کیلیانوالہ شریف،علی پور چٹھہ،وزیر آباد،سیالکوٹ،حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں،منڈی بہا ئوالدین،پھالیہ،گجرات،شکر گڑھ،نارووال سمیت دیگر علاقوں میں قائم مچھلی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں ،حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں ،مختلف امراض اوروجوہات کی وجہ سے مچھلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔سیزن عروج پر ہونے کی وجہ سے بیوپاری ان منڈیوں سے بڑی کھیپ پشاور ،راولپنڈی ،مردان ،لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کر رہے ہیں۔فش فارمروں کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم سرپرستی اور مچھلیوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں اس کے علاوہ سیلاب کے باعث فش فارمنگ جیسا نفع بخش کاروبار خسارے کا شکار بن چکاہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ بھی ہواہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں