ویمن پروٹیکشن سنٹر کے زیر اہتمام اسلام نگر میں آگاہی سیشن

ویمن پروٹیکشن سنٹر کے زیر اہتمام اسلام نگر میں آگاہی سیشن

شرکاء کو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد کی روک تھام بارے آ گا ہ کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ویمن پروٹیکشن سنٹر کے زیر اہتمام 16 روزہ تقریبات کے سلسلے کے اگلے مرحلے میں گورنمنٹ ڈسپنسری اسلام نگر میں آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ سیشن میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی، ویمن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرہ اور لاء آفیسر زاہد علی شاکر نے شرکاء کو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں ان کے خلاف تشدد کی روک تھام سے متعلق مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔مقررین نے بتایا کہ اس سلسلے میں وسیع سطح پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں