گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن پیپلز کالونی میں یو تھ کانفرنس

گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن پیپلز کالونی میں یو تھ کانفرنس

آبادی میں تیزی سے اضافے اور اس کے منفی اثرات پر بریفنگ دی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن پیپلز کالونی نمبر 2 میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پی ایم ای بشریٰ نوید تھیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نائلہ محبوب اور کالج کی پرنسپل میڈم نجمہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طیبہ اعظم خان نے آبادی میں تیزی سے اضافے اور اس کے منفی اثرات سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایم او الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر طیبہ بشیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جبکہ مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں