لالہ موسیٰ:نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
ارشد عرف کھاری فون کال سننے کے بعد پیرس ہو ٹل کی طرف گئے جہاں حملہ ہو گیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں پنجن کسانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پنجن کسانہ کے رہائشی محمدارشدعرف کھاری نمازجمعہ کے وقت مسجدکے پاس موجود تھے کہ انہیں کال آئی جس کے بعد اٹھ کر پیرس ہوٹل سٹاپ کی طرف آئے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پرجاں بحق ہوگئے ،عینی شاہدین کاکہناہے کہ دن ایک بج کر چالیس منٹ کاوقوعہ ہے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کوکال کی گئی لیکن پولیس نہ آنے کی وجہ سے میت3گھنٹے روڈ پر پڑی رہی ،بتایاجاتاہے کہ مقتول کا زمین کاتنازعہ چل رہاہے اور2023میں بھی مقتول کے بیٹے کو فائر لگاتھا،پولیس نے میت پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ شواہدبھی اکٹھے کرلئے گئے ۔