راہوالی:فائرنگ کے واقعات میں پر اپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد زخمی

 راہوالی:فائرنگ کے واقعات میں  پر اپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد زخمی

راہوالی (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

منڈیالہ وڑائچ کا پراپرٹی ڈیلر عثمان کو مسجد غلام راسول والی کے پاس گھات لگائے مزمل ،مجاہد وغیرہ نے روک کر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ، اطلاع پر عثمان کے بھا ئی آ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔علاوہ ازیں جندریا روڈ پر ہوائی فائرنگ سے روکنے پر بلال مہر کو حسنین ،وقار ،شیراز نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں