ملٹی نیشنل کمپنیوں کا نام استعمال کرکے شہریوں کو مضر صحت پانی فراہم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے متعدد مقامات پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا نام استعمال کرکے شہریوں کو مضر صحت پانی گھروں تک سپلائی کیا جانے لگا۔
متعدد ملٹی نیشنل معروف کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کرواکر جعلی طور پر بوتلوں پر چسپاں کردئیے گئے ۔ بوتلوں میں ٹیوب ویلوں، غیر رجسٹرڈواٹر فلٹریشن پلانٹ، گھروں، نلکوں کا پانی ہوتاہے ۔ ذرائع کے مطابق پانی میں آرسینک،فلورائیڈ، نائٹریٹ جیسے زہریلے مادہ پائے جاتے ہیں ۔