ریسکیو 1122 مقابلے ،نوشہرہ ورکاں کی ٹیم مسلسل چوتھی بار ضلع چیمپئن بن گئی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا )انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو 1122مقابلوں میں نوشہرہ ورکاں کی ٹیم مسلسل چوتھی بار ضلع چیمپئن بن گئی۔
ریسکیو 1122 ضلع گوجرانوالہ کا چھٹا سالانہ آصف شہید سپورٹس گالا سپورٹس کمپلیکس گکھڑ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی 8ریسکیو ٹیموں نے شرکت کی ۔