ملیاوالہ پلی تنگ ہونے کے با عث حادثات میں اضافہ

 ملیاوالہ پلی تنگ ہونے کے با عث حادثات میں اضافہ

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )ڈسکہ بمبانوالہ روڈ کشادہ مگر ملیاوالہ پلی تنگ ہونے کے با عث حادثات میں اضافہ ہونے لگا ۔

ڈسکہ بمبانوالہ روڈ کی حالیہ تعمیر و توسیع سے سفر تو آسان ہوگیا مگر ملیاوالہ پلی کی تنگ گزرگاہ بدستور شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ، نئی سڑک کے کشادہ ہونے کے باوجود ملیاوالہ پلی کی پرانی تنگ ساخت ٹریفک میں رکاوٹ اور آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق روڈ کی تعمیر کے بعد ٹریفک کی رفتار تو بڑھ گئی ہے مگر پلی کے تنگ ہونے کے باعث گاڑیوں کو انتہائی احتیاط سے گزرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں کئی حادثات ہوچکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پلی کی توسیع نہ ہونے سے پورے روٹ کی افادیت متاثر ہورہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے ملیاوالہ پلی کی فوری مرمت اور توسیع کا کام شروع کیا جائے تاکہ ڈسکہ بمبانوالہ روڈ واقعی محفوظ ثابت ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں